سودی کاروبار اورسودی لین دین نے دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کردیا ہے،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

پیر 9 مئی 2016 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد میں درس حدیث شریف سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہاکہ سودی کاروبار اورسودی لین دین نے دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کردیا ہے ۔غیبت ،بہتان ،جھوٹ اور دھوکا بازی سے اسلامی معاشرہ کی جڑیں کھوکھلی ہوگئیں ہیں اور عالمی سطح پر اسلام کا تشخص خراب ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام نے تجارت کو حلال قراردیا ہے اور سود کو حرام، اگر ہم سود کو چھوڑ کر اسلامی طرز تجارت کو اپنالیں اس طرح مہنگائی اور بدامنی سے چھٹکارہ حاصل ہو سکتا ہے اور دوبارہ سے معاشرہ میں صحیح اسلامی روح بیدار ہو سکتی ہے۔سود خوروں نے ملک میں معاشی افراتفری مچا رکھی ہے ۔انہوں نے اس بات ہر بھی زور دیا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات کا جاننا از حد ضروری ہے ۔نوجوان نسل کو دینی مدارس کی جانب راغب کیا جائے تا کہ تجارت پر جائز نفع کی شرح اور سود میں پہچان کر سکیں ۔قرآن وحدیث کی سمجھ بوجھ سے نہ صرف طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے بلکہ معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بھی سنبھالا جاسکتاہے ۔اسلام کے نظام عدل میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :