اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 4 ارب سے زائد کی منشیات برآمد ،6 اسمگلر گرفتار، 2 گاڑیاں ضبط

پیر 9 مئی 2016 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) اے این ایف اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، میانوالی،پشاور اور قلعہ عبداﷲ میں کی گئی 6 ملک گیر کاروائیوں کے دورران 6.634 ٹن منشیات برآمد کر لی، جسکی مالیت عالمی منڈی میں 4ارب 8 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔برآمد شدہ منشیات میں6.626 ٹن چرس 7.1 کلو گرام ہیروئن، 915گرام ٓائس اور 10 ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، دوران کاروائی منشیات کے6اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا 2 گاڑیاں ضبط کی گیئں اور غیرقانونی اسلحہ بھی برٓامد کیا گیا جسمیں 2 رائفلیں اور پستول شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اے این ایف لاہور نے خفیہ اطلاعات پر مبنی کی گئی ایک کاروائی کے دوران سیالکوٹ سمبڑیال کی مرکزی مارکیٹ کے العزیز پلازہ میں واقع ایک گودام سے 1280.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

موقع سے ایک عدد 44 بور رائفل، 1 عدد میگزین اور 6 فعال کارتوس بھی قبضے میں لے لئے گئے۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے میانوالی شہر کے نزدیک مظفر گڑھ ملتان روڈ سے عبدالرزاق نامی مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر کی۔اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب کاروائی کے دوران ضلع کلہ عبداﷲ کی تحصیل گلستان میں واقع علاقے کلی سلیمان خیل کے ایک پہاڑی مقام پر چھاپہ مارکر 5342 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کیے جانے کی غرض سے رکھی گئی تھی۔اے این ایف راولپنڈی نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے اکال گڑھ میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک مقامی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے 1.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ گرفتار شدہ ملزم کی نشاندہی پر راولپنڈی کے محلے اسلام پور ہ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا گیاجسکے دوران گھر میں موجود مسلح افراد نے اے این ایف کی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

تاہم معمولی مزاحمت کے بعد اے این ایف کی ٹیم مکان کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 5.6 کلو گرام ہیروئن ، 1 ایس ایم جی اور 1 عدد پستول برآمد کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن پی ڈبلیو ڈی لنک روڈ اسلام آباد کے قریب ایک ہنڈا سوک اور مٹسوبشی کار کو تھویل میں لیکر ان میں سوار 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جنکے قبضے سے 15 کلو گرام آئس ، 10 ایکٹیسی گولیاں اور 110 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پشاور ائرپورٹ ٹیم نے پشاور ائرپورٹ سے شارجہ روانہ ہونے والے ہنگو کے رہائشی نقیم مقیت الرحمن نامی مسافر کو گرفتار کر کے اسکے پاس موجود ٹرالی بیگ سے 900 گرام آئس برآمد کر لی۔تمام مقدمات اے این ایف کے مطلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :