Live Updates

قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کے ارکان کی پشاور میں تحریک انصاف جلسے میں خاتون سے بدسلوکی کی مذمت اورشدید احتجاج

سپیکر قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ پارٹیوں سے دوران جلسہ خواتین کے تحفظ کے اقدامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ

پیر 9 مئی 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں خاتون سے ہونے والی بدسلوکی کی پرزور مذمت اور احتجاج ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ پارٹیوں سے دوران جلسہ خواتین کے تحفظ کے اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ۔

پیر کو (ن) لیگ کی خاتون رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید اور علوی چوہدری نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کے دوران یہ مطالبہ کیا ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے کے آغاز سے قبل ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین نے جدوجہد سے اپنا مقام بنایا ان کو کیوں خراب کیا جا رہا ہے ۔ صوبائی حکومتوں اور جلسے کرنے والی پارٹیوں کو خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے وقعات کے سدباب کے لئے اقدامات کرنے چاہیں ۔

سپیکر کی طرف سے اس حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی جانی چاہیں ۔ بد سلوکی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔ مائزہ حمید نے کہا کہ ہم عورتیں کسی کی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ہیں ۔ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے ن گلی پر الزام لگایا جا رہا ہے ۔ پناب کے وزیر اعلیٰ سے الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے اب اپنے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کریں اس طرح نیا پاکستان بنائیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات