ڈاکٹرعاصم حسین کی بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کار ی کا انکشاف

نیب نے بھارتی شہری سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرکے ڈاکٹرعاصم کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی تیاری مکمل کرلی

پیر 9 مئی 2016 20:07

ڈاکٹرعاصم حسین کی بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کار ی کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹرعاصم حسین کی بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کار ی کا انکشاف ہوا ہے ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے بہنوئی نیشنل بینک کے افسر خالد بن شاہین کے ذریعہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعہ بھارت بھجوائے ہیں ۔نیب نے بھارتی شہری سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرکے ڈاکٹرعاصم کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس داخل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دبئی کے راستے اربوں روپے بھارت بھجوانے کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں ۔ڈاکٹرعاصم حسین کا بھارت کے شہر بنگلور میں گلوبل میڈیکل سینٹر بھی زیر تعمیر ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ رقم ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے بہنوئی نیشنل بینک کے افسر خالد بن شاہین کے ذریعہ اربوں روپے منی لانڈرنگ کی ۔خالد بن شاہین نیشنل بینک آف پاکستان ایکس چینج کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر فائز ہیں ۔

نیب نے اس ضمن میں بھارتی شہری سنیل سیٹھی اور خالد بن شاہین کا بیان قلمبند کرلیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف احتساب عدالت میں ضمنی ریفرنس میں داخل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ضمنی ریفرنس قومی خزانے کو 462ارب روپے کا نقصان پہنچانے سے متعلق داخل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :