میاں چنوں، نادرا آفس کی بندش پر سینکڑوں شہریوں کا جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 مئی 2016 19:39

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) گزشتہ -5روز سے نادرا آفس کی بندش پر سینکڑوں شہریوں کا نادرا اہلکاروں کے خلاف جی ٹی روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ،ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔گزشتہ -5روز سے نادرا آفس کی بلا جواز مسلسل بندش پر سینکڑوں شہریوں نے جی ٹی روڈ بند کرکے نادرا اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرا آفس کی بندش سے تحصیل میاں چنوں و گردونواح سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مردوخواتین اپنے کمپیوٹرازڈ قومی شناختی کارڈز بنوانے اور ان میں غلطیاں درست کروانے کیلئے روزانہ آتے ہیں مگر نادرا آفس بند ہوتا ہے اگر کھلا بھی ہو تونادرا اہلکار اپنی غلطیوں کو صارفین پر ڈال کر بلا وجہ کے اعتراض لگادیتے ہیں احتجاج پر نہائت بدتمیزی کرتے ہوئے دفتر سے باہر نکال دیتے ہیں اور دفتر بند کر کے بیٹھ جاتے ہیں جبکہ وہ ہم سے لاکھوں روپے ماہانہ کا ریونیو حاصل کرتے ہیں جس سے انہیں تنخواہیں ملتی ہیں انہوں قومی و صوبائی حکومت ،وزارت داخلہ اور نادرا حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ نادرا اہلکاروں کا کہنا ہے جب تک نادرا آفس کسی اور عمارت میں منتقل نہیں کیا جاتا ہم کام نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :