پانامہ لیکس پر حکومت مخالف تحر یک کیلئے اپوزیشن قوم کو رواں ہفتے خوشخبری دیں گی‘ مولانا فضل الر حمن ‘اعجاز الحق اور محمودخان اچکزائی کے علاوہ کوئی نوازشر یف کیساتھ نہیں‘پنجاب کو کر پشن میں ملک بھر میں پہلی پوزیشن پر آنے پر شہبا ز شر یف کو مبارکباد دیتا ہوں ‘نوازشر یف کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں خوفزدہ ہیں ؟پانامہ لیکس میں سب سے تحقیقات کی جائیں مگر پہلے نوازشر یف اور انکے خاندان کا احتساب کیا جائے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومت مخالف تحر یک کیلئے اپوزیشن قوم کو رواں ہفتے خوشخبری دیں گی‘مولانا فضل الر حمن ‘اعجاز الحق اور محمودخان اچکزائی کے علاوہ کوئی نوازشر یف کیساتھ نہیں‘پنجاب کو کر پشن میں پورے ملک میں پہلی پوزیشن پر آنے پر شہبا ز شر یف کو مبارکباد پیش کر تاہوں ‘نوازشر یف کا دامن صاف ہے تو وہ احتساب سے کیوں خوفزدہ ہیں ؟پانامہ لیکس میں عبد العلیم خان سمیت جس کا بھی نام آئے سب سے تحقیقات کی جائے مگر سب سے پہلے وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی فیملی کا احتساب کیا جائے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ نے حکمرانوں کی نااہلی کو ثابت کر دیا۔

وہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم اور انکے خاندان کی کر پشن اور لوٹ مار پوری قوم کے سامنے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اورانکو ہر صورت خود کو احتساب کیلئے پیش کر نا ہوگا اور نوازشر یف کیلئے بھی بہتر یہی ہوگا کہ وہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں ورنہ انکے خلاف اپوزیشن جماعتیں اسی قومی تحر یک چلائیں گی جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور نوازشریف جو مر ضی کر لیں انکو آخر کار خود کو احتساب کیلئے پیش کر نا ہی پڑ یگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کے نام اگر پانامہ لیکس میں آئے تو ان سے تحقیقات نہ کی جائے اپوزیشن نے اپنے ٹی او آزمیں بڑا واضح طور پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور انکی فیملی کے بعد ایک سال کے اندر ان تمام لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے جن کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں اور ان سب کا احتساب ایک سال کے اندر اندر ہو جا نا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس پر ٹی او آرز افراتفری میں نہیں بلکہ اتفا ق رائے اور مشاورت کے ساتھ دیئے ہیں اور اب پانامہ لیکس کی نئی قسط میں جن لوگوں کے بھی نام آئے ہیں ان کا بھی احتساب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے جس کے لئے کچھ لینا اور کچھ دینا پڑتا ہے۔