المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کے لئے تقریر ی مقابلے کا اہتمام

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 9 مئی 2016 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مئی۔2016ء)المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام بچوں کے لئے تقریر ی مقابلے کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔الودق اسلامک سنٹر لاہور میں ہونے والے اس تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد تھے۔دیگر مہمانان میں المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان کے مسؤل جنید الرحمن اور المحمدیہ سٹوڈنٹس لاہور کے مسؤل عمر بن عبدالعزیزشامل تھے۔

تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں میں نقد انعامات، شیلڈزاور اعزازی سرٹیفکیٹس جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات دیے گئے۔تقریری مقابلے میں الودق سکول،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول والٹن روڈ،القمر ھائی سکول،قربان پبلک سکول،ماہ نور ہائی سکول،کیپس سکول،امریکن لائسٹف،البرکہ سکول،لاہور اچیورز،ایس کے فاؤنڈیشن ،برن ھال سکول ،پروفیسر گرائمر سکول اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

’پاکستان کیوں بنا ــ‘اور’عالم اسلام کی امیدوں کا محور پاکستان‘کے موضوعات پرتقاریر کرتے ہوئے پہلی پوزیشن گورنمنٹ سکول والٹن روڈ کے طالب علم اویس نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن القمر سکول کے طالبعلم ثوبان الیاس اور تیسری پوزیشن الودق کے طالبعلم اسمٰعیل ساجد نے حاصل کی۔اس موقع پر المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد نے کہا کہ طلبا میں اس قسم کی سرگرمیوں کو فروغ ملتے رہنا چاہیے ۔اس سے طلبا کی چھپی ہوئی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر طلبا کی تقاریر کو سراہا اور اس سلسلے کو خوش آئند قرار دیا۔