Live Updates

تحریک انصاف کاجلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا،

اسٹیج پر جانے کیلئے کارکنوں نے پولیس کو تھپڑ جڑ دیئے،پولیس کی مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ ،پی ٹی آئی کے کارکن واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے دوران آپس میں الجھ پڑے ، دوکارکنوں کے سر بھی پھٹ گئے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 18:56

تحریک انصاف کاجلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا،

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ اسٹیج پر جانے کیلئے کارکنوں نے پولیس کو تھپڑ جڑ دیئے،پولیس نے مشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پی ٹی آئی کے کارکن واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے دوران آپس میں الجھ پڑے جس کے نتیجے میں دوکارکنوں کے سر بھی پھٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے دوران آپس میں الجھ پڑے۔جس کے دوران کارکنوں کی پولیس کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوگئی۔واک تھرو گیٹ بھی گرا دیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیج پر جانے کیلئے کارکنوں نے پولیس کو تھپڑ جڑ دیئے،جس کے باعث پولیس کومشتعل کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات