ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI اصغر جویہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی

پیر 9 مئی 2016 18:48

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پرانجمن ِ ہلال احمر میرپورخاص کی جانب سے سٹیزن جیم خانہ سے میرپورخاص پریس کلب تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI اصغر جویہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سماجی رہنما ایس اے خان ،اﷲ بچایو راجڑ،اعزازی سیکریٹری اظہر عباس ،جمیل احمد خان،سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اصغر جویہ نے کہا کہ ہلال احمر رضاکارانہ طورپر عوام کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے اور میرپورخاص ہلال احمر نے عوامی خدمت کرنے میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور کہا کہ 09مئی ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکانے کا مقصد لوگوں میں ہلال احمر کی متحرک سرگرمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہلال احمر میرپورخاص کے اسپیشل ایڈوائزرایس اے خان اور خزانچی جمیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہلال احمر کی پوری دنیا میں 165برانچ عوامی خدمت کیلئے اپنا فعال کردار ادا کر رہی ہیں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ ہلال احمر میرپورخاص کی جانب سے ہلال احمر کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جن میں بم ڈسپوزل کے واقعات میں شہید ہونیوالے رضاکاروں کے ایثالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی،ایمبولینس سروس کا آغازاورریلی کا انعقاد شامل ہیں۔