ٹریفک پولیس کی مبینہ رشوت وصولی،آئی جی سندھ کا نوٹس، ڈی آئی جی ٹریفک سے رپورٹ طلب

پیر 9 مئی 2016 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹریفک پولیس کی مبینہ رشوت وصولی کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہں ونیوالی خبر پر نوٹس لیتے ہں وئے اے آئی جی آپریشنز سندھ اورڈی آئی جی ٹریفک سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اخبارات میں ٹریفک پولیس سے منسوب خبر کے مندرجات اور اسکے تحت الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں لہٰذا اس ضمن میں جامع انکوائری کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے اور رپورٹ کی روشنی میں غیر جانبدارانہ کاروائی کو یقینی بناتے ہوئے رپو ر ٹ جلد ارسال کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے جملہ سہولیات میں مفاد عامہ کو مقدم رکھا جائے۔ٹریفک کی روانی کے حوالے سے متبادل روٹس ، ٹریفک لائٹس سگنلز ، اہم شاہراہوں ، چوراہوں ، یو ٹرنز ، اور ٹریفک جنکشنز پر ٹریفک اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کے ساتھ ساتھ تمام سیکشن افسران ٹریفک کو علاقوں میں موجودگی کے تحت جملہ اقدامات کی نگرانی کا بھی پابند بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ اور عمل درآمد کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے تاکہ ٹریفک حادثات کے انسدادی اقدامات کو موْثر اور مربوط بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ ، لوڈنگ ، لین ڈسپلن ، ٹریفک لائٹس سگنلز ، ون وے روٹ کی خلاف ورزی وغیرہ اور کم عمر افراد کی ڈرائیونگ جیسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ملوث عناصر کے خلاف تمام ضروری کاروائیوں کو بھی ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :