علیم خان کا نام حکومت نے نہیں لیا،پانامہ پیپرز میں آیا ہے،علیم خان نے 43کروڑ کی جائیداد کی مالیت 29لاکھ میں کیوں ظاہر کی

مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ علیم خان کا نام حکومت نے نہیں لیا،پانامہ پیپرز میں آیا ہے،علیم خان نے 43کروڑ کی جائیداد کی مالیت 29لاکھ میں کیوں ظاہر کی۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ علیم خان کانام حکومت نے نہیں لیا پانامہ پیپرز میں آیا ہے،علیم خان بتائیں قرضہ کہاں سے حاصل کیا،باہر کیسے بھیجا اور بنک اکاؤنٹ کونسا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان نے کچھ دن پہلے اعتراف کیا تھا میرے بیرون ملک اثاثے ہیں،جس کے بعد پتہ چلا انہوں نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔طلال چوہدری نے کہاکہ میرے علیم خان سے 3سوال ہیں۔انہوں نے ایسا کوئی بنک اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا جس میں پیسے رکھے ہیں۔کوئی ایسا بنک کا نام ظاہر نہیں کیا جس میں انہوں نے لندن کی پراپرٹی کیلئے قرضہ لیا۔انہوں نے 43کروڑ کی پراپرٹی کی مالیت 29لاکھ میں کیوں ظاہر کی