اقتصادی راہداری سے خطے کی تقدیر بدلے گی، یہ ڈی آئی خان سے ہوتے ہوئے بلوچستان جائے گی

جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا جنوبی اضلاع کے اکابرین سے خطاب

پیر 9 مئی 2016 18:24

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی تقدیر بدلے گی،اقتصادی راہداری ڈی آئی خان سے ہوتے ہوئے بلوچستان جائے گی۔

(جاری ہے)

سوموار کو جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جنوبی اضلاع کے اکابرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کی تقدیر بدلے گی۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں خطے کی ترقی کو مدنظر رکھا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ڈی آئی خان سے ہوتے ہوئے بلوچستان جائیگا۔