قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 32 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی

پیر 9 مئی 2016 18:07

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے 32 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق رواں سیشن 20 مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، میاں ریاض حسین پیرزادہ، چوہدری برجیس طاہر، ارکان قومی اسمبلی اعجاز حسین جھکرانی، شیریں مزاری، غلام سرور خان، شیخ صلاح الدین، اقبال محمد علی خان، مولانا محمد خان شیرانی، حاجی شاہ جی گل آفریدی، صاحبزادہ طارق الله اور چوہدری طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں طے پایا کہ قومی اسمبلی کا رواں سیشن 20 مئی تک جاری رکھا جائے گا جس سے پارلیمانی سال کے 130 دن پورے ہوجائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کے118 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے قومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :