سعودی حکومت ضابطہ اخلاق کے تحت الیکٹرانک ویزا کے حصول کیلئے ٹور آپریٹرز کی وزارت مذہبی امور سے تصدیق لازمی ہے، تمام آپریٹرز 15 یوم کے اندر اپنے تصدیق شدہ معاہدات کی دستاویزات ارسال کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 9 مئی 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ضابطہ اخلاق کے تحت الیکٹرانک ویزا کے حصول کیلئے ٹور آپریٹرز کی وزارت مذہبی امور سے تصدیق لازمی ہے لہٰذا تمام ٹور آپریٹرز 15 یوم کے اندر اپنے تصدیق شدہ معاہدات کی دستاویزات وزارت کو ارسال کر دیں تاکہ سعودی حکومت کو بھجوایا جا سکے۔

وزارت کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے الیکٹرانک ویزا کی اجازت دینے سے قبل وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی تصدیق لازمی قرار دی ہے اور وزارت دستاویزات مہیا کرنے پر عمرہ ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی تصدیق کرتی ہے اور اس ضمن میں اب تک 45 ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی دستاویزات تصدیق کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ عوام بھی صرف تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز سے عمرہ پیکیج لیں، تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست مملکت سعودی عرب کی ویب سائٹ haj.gov.sd پر موجود ہے لہٰذا عمرہ رقم کی ادائیگی کی رسید حاصل کریں اور ٹور آپریٹرز کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کی تفصیل سٹام پیپرز پر تحریر میں لائیں۔

ترجمان نے کہا کہ جن آپریٹرز کی تصدیق وزارت نے کر دی ہے انہیں سعودی عرب کی حکومت نے الیکٹرانک ویزے کی منظوری دیدی ہے وہ اپنے تصدیق شدہ معاہدوں کی دستاویزات 15 یوم میں وزارت کو پہنچائیں بصورت دیگر ان کے نام فہرست سے نکال دیئے جائیں گے۔ عوام عمرہ ادائیگی سے متعلق معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن سے فون نمبر 051-9201372 پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :