پاناما لیکس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 17:58

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ دنیا میں آف شور کمپنیوں کا کاروبار قانونی ہے، پاناما لیکس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ایک سازش ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں آف شور کمپنیوں کا کاروبار قانونی ہے، وزیراعظم کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس سے وزیراعظم اور حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ شور مچا رہے ہیں ان کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں، پہلے وزیراعظم کا احتساب کیوں؟ پاناما لیکس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ایک سازش ہے ، شور شرابہ کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :