Live Updates

اپوزیشن وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کرے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں صرف پانامہ پیپرز پر بحث کی تحریک پیش کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 17:03

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم تمام جماعتوں نے خط کے جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تمام معاملات چھوڑ کر صرف پاناما لیکس پر بحث کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس کے حوالے سے تمام ہائی کورٹ بارز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ہماری رہنمائی کر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات