بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ کی تعیناتی کس کی سفارش پر کی گئی

جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن اور احتساب کا آغاز کیا جائے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد الله کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 17:03

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حافظ حمد الله نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ کی تعیناتی کس کی سفارش پر کی گئی،جو لوگ ملوث ہیں حکومت ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے اور احتساب کا آغاز کرے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعد وزیراعلیٰ کا یہ کہنا درست نہیں کہ مجھے علم نہیں، دیکھنا یہ ہے کہ تعیناتی کس کی سفارش پر کی گئی، اس سارے معاملے میں جو لوگ ملوث ہیں حکومت ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لے اور احتساب کا آغاز کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خزانہ کی گرفتاری کے بعد کچھ لوگوں کے نام سامنے آنے پر بارگیننگ کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر ایسا ہوا تو اس سے کرپٹ لوگوں کو چوری کا ایک اور موقع ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز وزیراعظم کے لئے ایک ماہ اور دوسروں کے لئے ایک سال کے وقت میں تحقیقات کا مطالبہ کرنا درست نہیں، یہ ناانصافی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :