دبئی: کنواروں کو فیملیوں کے لیئے مختص رہائشی عمارتوں میں رہنے کا ْحق نہیں ہے: ڈی ایم

پیر 9 مئی 2016 16:59

دبئی: کنواروں کو فیملیوں کے لیئے مختص رہائشی عمارتوں میں رہنے کا ْحق ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : دبئی میونسیپیلٹی (ڈی ایم) کے حکام نے یہ وضع کیا ہے کہ کنوارے افراد فیملیوں کے لیئے مختص عمارتوں اور علاقوں میں نہیں رہ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق حکام کے مطابق کنوارے افراد کا فیملیوں کے لیئے مخصوص علاقوں اور عمارتوں میں رہنے کے بہت زیادہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور ہماری کو شش ہے کہ ہم تمام علاقوں سے کنواروں کو نکال کر ان کے لیئے مختص علاقوں میں رہنے پر مجبور کریں۔

انہوں نے کہا کہ کنواروں کے رہائشی علاقوں میں رہنے کے معاشرے پر کافی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ڈی ایم نے اس کے لیئے مختلف قسم کے جرمانے بھی رکھے ہوئے تا کہ کوئی بھی مالک مکان کسی کنوارے کو رہائشی علاقے میں رہنے کی اجازت نہ دے۔ جرمانے کے بارے میں ایک عہدیدار نے بتایا کہ کم سے کم 1000درہم سے لیکر 50,000درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :