بی بی اے بڈ ریٹس 0.3818 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.1318 فیصد سالانہ مقرر

پیر 9 مئی 2016 16:47

کراچی ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) فنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 9 مئی کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.3818 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.1318 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3390 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0890 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0259 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.7759 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :