حکومت ان تمام پروڈکٹ پر پابندی لگائے جن کے اجزاء مکمل طور پر ہلال نہیں ‘ ایف پی سی سی آئی

پیر 9 مئی 2016 16:37

حکومت ان تمام پروڈکٹ پر پابندی لگائے جن کے اجزاء مکمل طور پر ہلال نہیں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)حکومت ان تمام پروڈکٹ جن کے اجزاء مکمل طور پر ہلال نہیں ہے ان پر پابندی لگائے،پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کاروباری برادری کے تعاون سے ہلال سرٹیفکیٹ کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیزنے پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی(پی ایچ ڈی اے) کے چےئرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان کے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔

پی ایچ ڈی اے کے چےئرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان نے کہاکہ پی ایچ ڈی اے جدید موبائل سافٹ وےئر سروس متعارف کروانے جارہی ہے جس کے ذریعے کسی بھی پروڈکٹ کی تصویر پی ایچ ڈی اے کو بھجی جائے تو اس پروڈکٹ کے ہلال یا حرام ہونے کی تصدیق 15منٹ کے اندردرخواست گزار کو بجھوا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر کاروباری برادری تعاون کرئے تو ہلال سرٹیفیکیٹ کیلئے قوانین اور تقاضوں کو مزید آسان کیا جا سکے گا۔ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے ہلال سرٹیفکیٹ کی اہمیت بارے آگاہی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔