Live Updates

پی ٹی آئی کا پشار جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی ، ماڈل عینی کو کارکنوں نے گھیر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 16:34

پی ٹی آئی کا پشار جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی بد نظمی ، ماڈل عینی کو کارکنوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پشاور کے حلقہ پی کے 8 میں آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ لیکن جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں ماڈل عینی خان کو کارکنان نے گھیر لیا جس پر ماڈل عینی بمشکل اپنی جان بچا کر کارکنان سے پیچھا چھڑوانے کے بعد جلسہ گاہ سے باہر کی جانب آ گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں بھی خواتین کے ساتھ کچھ افراد نے بد سلوکی کی تھی جس پر پی ٹی آئی انتظامیہ نے پشاور جلسے میں خواتین کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ماڈل عینی پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آئی تھیں لیکن کارکنان کا اس طرح کا رویہ دیکھ کر ممکنہ طور پر ماڈل عینی جلسے میں شرکت کیے بغیر ہی لوٹ جائیں گی۔ واضح رہے کہ ماڈل عینی خان خیبر پختونخواہ کی مقامی ماڈل ہیں جو پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے اپنی شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات