یونین کونسل شموزئی سوات میں7 کروڑ روپے سے مکمل ہونے والے آبنوشی کے منصوبے کا افتتاح

پیر 9 مئی 2016 16:33

پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسل شموزئی کے عوام کوپانی کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ناگو ہاتا شموزئی گریوٹی منصوبے کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اورسرکاری افسران بھی موجود تھے معاون خصوصی نے منصوبے کاافتتاح علاقے کے ایک غریب بچے سے کروایا اور کہاکہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصدغریب لوگوں کی خدمت کرناہے ۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور محروم عوام کوان کے حقوق دلانے انہیں زندگی کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے ،ان کا احساس محرومی اور مایوسی ختم کرنے کے لئے وہ دن رات کام کررہے ہیں اوریہی چیز ان کے لئے باعث اطمینان وسکون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناگوہا تا شموزئی گیریوٹی سکیم علاقے کے عوام کاا یک دیرینہ مطالبہ تھا جسے صوبائی ھکومت نے پورا کیا ہے جو علاقے کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے ایسے منصوبے پی کے 82- میں شروع کروانے کے لئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی خدمت کرنا ان کے مخالفین پر ناگوار گزررہا ہے لیکن وہ اس چیز کی پرواہ کئے بغیر اپنا مشن جاری رکھیں گے کیونکہ غریب لوگوں نے اپنی خدمت کرنے کی انہیں ذمہ داری سونپی ہے غریب لوگ ان کے ساتھ مشکل وقت میں بھی شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اسی لئے انہوں نے ایک غریب بچے سے اس منصوبے کاا فتتاح کر ایا ہے تاکہ غریب اور محروم لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ناگوہا گریوٹی سکیم سے لوگوں کوصاف و شفاف پانی ہر وقت فرہم ہوگا اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی اسکی فراہمی جاری رہے گی اور علاقے کے عوام کیلئے یہ سہولت بغیر کسی بل کی ادائیگی کے دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :