وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا کرنل (ر) راجہ نسیم کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 9 مئی 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت کرنل (ر) راجہ نسیم کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آزاد کشمیر کی ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :