اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے

اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی ترقی کو مدنظر رکھ کر بنایاگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 16:13

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) :جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی ترقی کو مدنظر رکھ کر بنایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریگا۔