چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کا آخری مر حلہ فوری مکمل کر نے کا مطالبہ کر دیا

پیر 9 مئی 2016 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کا آخری مر حلہ فوری مکمل کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ پنجاب میں ون مین شو کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات اور فنڈز دیں ‘ حکمران ”غر یب دشمن بجٹ “سے با زرہے ‘عوام کو بجلی ‘گیس اور کھانے پینے کی اشیاء پر کم ازکم50فیصد سبسڈی دی جائے ‘(ن) لیگ کی حکومت عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے پورے کر نے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے نئے ڈیمز بنانا ضروری ہیں ورنہ ملک میں بجلی اور پانی کا بحران تباہ کن ثابت ہوگا ۔

سوموار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو کئی ماہ ہو چکے ہیں مگر (ن) لیگ اب بلدیاتی انتخابات کا آخری مر احلہ مکمل کر نے سے خوفزدہ ہے اور اضلاع و تحصیلوں کے عہدوں کے انتخابات نہیں کروائے جا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہو ریت میں اختیار نچلی سطح پر منتقل کیے جاتے ہیں مگر (ن) لیگ ون مین شو پر یقین رکھتی ہے جس سے جمہو ریت مضبوط نہیں کمزور ہو تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ان حالات میں حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غر یب دشمن کی بجائے ایک عوام دوست بجٹ پیش کر یں اور عوام کو تمام شعبوں میں بھر پور ریلیف دیا جائے ورنہ حکومت کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے ۔

متعلقہ عنوان :