ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے،سرتاج عزیز

پیر 9 مئی 2016 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے‘ نمائش کا مقصد ثقافت کے ذریع علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مشیر خارجہ نے قدیم پاکستان کے موضوع پر نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تہذیبوں کا گہوارہ ہے ہمیں اپنی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ موہنجو داڑو اور ہڑپہ کی قدیم ثقافت آج بھی پاکستان میں موجود ہے نمائش کا مقصد ثقافت کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :