شارجہ: پولیس نے جادوئی طاقت رکھنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

پیر 9 مئی 2016 15:49

شارجہ: پولیس نے جادوئی طاقت رکھنے کا دعویٰ کرنے والے شخص کو گرفتار کر ..

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : شارجہ پولیس نے ایک ایشائی شخص کوجادوئی طاقت رکھنے کا دعویٰ کرنے پر گرفتار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص لو گوں کو خاندانی مسائل، محبت، شادی وغیرہ کالے جادو سے حل کرنے کا دھوکا دیتا تھا۔

(جاری ہے)

کریمنل انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کے ایک ایشیائی شخص لوگوں کوان کے مسائل حل کرنے کا کے بہانے بہکا رہا ہے۔ پولیس نے اس کے گھر پر کاروائی کر کے اس کو گرفتار کر لیا۔ شارجہ پولیس نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے بچیں۔ پولیس نے ملزم کی قومیعت کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :