اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ،حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآر زکو مسترد کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین و قانون کے تحت اور ملکی مفاد میں ہیں، پارلیمانی جماعتوں نے پاناما لیکس اور کمیشن کے ٹی اوآرز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سینیٹر اعتزاز احسن کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 15:38

اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) :اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر حکومتی رویے کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآر زکو مسترد کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے،جس پراپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔اس بات کا فیصلہ اعتزاز احسن کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس بھی جاری ہے۔اعتزاز احسن کی زیرصدارت اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے خط اور حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو مسترد کرنے کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ،تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار و دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹر اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کو ٹی اوآرز پر اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز آئین و قانون کے تحت اور ملکی مفاد میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز میں کوئی ایسی بات شامل نہیں جس کو یکطرفہ کہا جاسکے۔اس موقع پراجلاس میں پارلیمانی جماعتوں نے پاناما لیکس اور کمیشن کے ٹی اوآرز پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔