علیم خان نے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر اپنی کمپنی کا اعتراف کر لیا

پیر 9 مئی 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کے ایڈ وئزر عبدالعلیم خان نے پانامالیکس میں آف شور کمپنیوں میں نام آنے پر اپنی کمپنی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس کمپنی کو پہلے ہی اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کر چکا ہوں‘وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو چیلنج کردیا ہے کہ میں اپنے بیرون ملک اثاثہ جات فروخت کرکے پاکستان لے آتا ہوں آپ بھی لے آئیں‘ ہرسال کمپنی کے اثاثے کو ظاہر کرتاہوں‘ میرے لندن میں چار فلیٹس ہیں ،جن کے بارے میں پہلے ہی بتا چکا ہوں، کمپنی کے آدھے شیئرز میرے نام پر جبکہ اور آدھے میری اہلیہ کے نام پر ہیں‘جس نے حساب کرنا ہے ، آکر کرلے ۔

سوموار کے روز لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پاناما لیکس کی خبر میں تین بار نام آگیا حالانکہ میرے تمام اثاثہ جات ڈکلیئرڈ ہیں‘تین بار نام آگیا‘ کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں شامل ہے‘ کمپنی کا نام ٹیکس گوشواروں میں شامل ہے ایف بی آر کو بھی فہرست دے چکا ہوں میرا ایک ایک اثاثہ ڈکلیئرڈ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرسال کمپنی کے اثاثے کو ظاہر کرتاہوں ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے لندن میں چار فلیٹس ہیں جن کے بارے میں پہلے ہی بتا چکا ہوں، کمپنی کے آدھے شیئرز میرے نام پر جبکہ اور آدھے میری اہلیہ کے نام پر ہیں ۔جس نے حساب کرنا ہے ، آکر کرلے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران تحقیقات میں دن رات صر ف کررہے ہیں‘میرے خلاف ن لیگ نے باقاعدہ سیل قائم کررکھا ہے ‘چار اپریل ، انیس اپریل اور پھر اب نام آگیاہے‘میرے ان صحافی بھائی کوکون میرا نام یاد کراتاہے؟انہوں نے کہا کہ لیکس اسے کہتے ہیں جو چھپی ہوئی ہو میں تو پہلے ہی اس کمپنی کا بتا چکا تھا‘ میرے خلاف اس لیئے سازشیں کی جا رہی ہیں کیونکہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی صورت عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘چاہے مجھے گرفتار کرا لیں ،مقدمات کرادیں یا ایف بی آر اور نیب میں کیسز چلا دیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی اخبار کے صحافی کو خبر شائع کرنے پر مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس کا نام بتائیں جو آپ کو مجبور کررہے ہیں کہ میرا نام شامل کیا جائے۔انہوں نے صحافی کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔