کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں ایک رینجرزاہلکار جبکہ نارتھ کراچی میں ایک خاتون زخمی

پیر 9 مئی 2016 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) بلدیہ ٹاؤن میں ایک رینجرزاہلکار زخمی ہوگیا جبکہ نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے عقب میں گولی لگنے سے رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔زخمی رینجرز اہلکار محمد حفیظ کو طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اپنی ہی رائفل سے اتفاقی گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔ادھرکراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11 سی تھری میں واقع مکان نمبر R228 کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شاہدہ زوجہ عثمان زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا۔خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :