کراچی، کار تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیورجاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا

پیر 9 مئی 2016 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے صدر تھانے کی حدودا شاہراہ فیصل پرعائشہ باوانی کالج کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور فیصل جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران پیچھے سے آنے والا واٹر ٹینکر بھی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔اطلاع ملنے پر پولیس مو قع پر پہنچی اور حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فلاحی ادارے کی ایمبولینسوں کے ذر یعے جناح اسپتال منتقل کردیا جبکہ پیچھے سے ٹکر مارنے کے شبے میں واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :