عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شہدائے 12مئی 2007 کی نویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی،شیرخان آکاخیل

پیر 9 مئی 2016 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع شرقی کے قائم مقام صدرشیرخان آکاخیل نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شہدائے 12مئی 2007 کی نویں برسی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔ 12مئی کے شہدائے نے ملک میں پالیمانی وجمہوری نظام کیلئے اور پوری قوم متحدو منظم کیا ہے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیراہتمام جمعرات 12مئی 2016 کو سہ پہرتین بجے باچاخان مرکزسند ھ میں شہدائے 12مئی 2007کی روح کیلئے اصحال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورتعزیتی اجتماع منعقدکریگی۔

تعزیتی اجتماع سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اورپختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سیدودیگرمرکزی ،صوبائی ،ضلعی رہنماء خطاب فرکریں گے۔اے این پی نے کے -الیکٹرک ،مارکیٹ کمیٹی اورحمیدبرادرزاینڈکمپنی کوخبردارکیاکہ 12مئی 2016تک نیوسبزی منڈی میں بجلی بحال نہیں کی گئی تواتوار15مئی کونیوسبزی منڈی میں احتجاجی جلسہ منعقدکرکے سبزی اورفروٹ منڈیوں میں کام کرنے والے زمینداروں، کاشتکاروں، آڑتھیوں، معاشہ خوروں، مزدورں، ہاکروں کی مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ فخرے افغان ہاوس میں ضلعی مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں صوبائی نائب صدرسائیں علاؤدین آغا،کلچرسیکریٹری نوراللہ اچکزئی،واسع ترین،مصطفی خان ،یونس خان،سمیع خٹک،سیداعظیم شاہ ، لالاسعیدخان ،سمیع اللہ خان،عمرباچہ،علی بابا،سخی جان، بہادرخان،سلطان خان وزیر،نورسل خان محسود،ودیگرنے شرکت اورخطاب کیا۔شیرخان آکاخیل نے کہاکہ مئی کامہینہ ہے سخت کرمی میں مزدوربے یارومدگارپڑیں ہوئے ہیں اگرکے -الیکٹرک نے ان مزدورں کے حال پررحیم نہیں کیااورکسی مزدورکوہیٹ اسٹوکاسامناکرناپڑاتوکے -الیکٹرک ،مارکیٹ کمیٹی،حمیدبرادرزاینڈکمپنی اورپیمرااس کے زمہ دارہونگے۔

عوامی نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق پرخاموش نہیں رہیے گی بلکے عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل پرتمام وصائل کوبروکارلاکر اقدامات کریگی اور لاگوں روپے اداکرنے والوں کوبجلی فراہم کریگی۔ شیرخان آکاخیل نے کہاکہ سانحہ 12مئی اورہمارے شہداکی قربانیونے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ،بحالی جموریت،انسانی بنیادی حقوق،سامراج سے نجاعت،سماجی انصاف کیلئے ہم کردااداکیاہے اور ملک کے تما م ا داروں کومتحدمنظم کرکے قانون کی حکمرانی قائم کی ۔

اس اعظیم مقصد کیلئے ہمارے شہدانے جام شہادت نوش کی اس روز اعظیم شخصیات کوعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ،صوبائی ،ضلعی ،وارڈکے رہنماء اورسرگرم کارکنان خراج عقیدت پیش کریں گے ۔تمام محب وطن،جمہوریت پسند،روشن خیال،انسان دوست، قوم پرست سے عوام بھرپوشرکت کی اپیل ہے۔

متعلقہ عنوان :