سندھ ہائی کورٹ ، عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ کراچی کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 9 مئی 2016 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر جیل سپرٹنڈنٹ کراچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیوایم کے گرفتار سیکٹر انچارج تحسین کے وکیل نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت نے اہل خانہ کو جیل میں قوانین کے تحت ملاقات کی اجازت دی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا متعلقہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کاررروائی کی جائے۔

درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں پیرکو دورکنی بنچ نے کی۔ عدالت احکامات کی تعمیل نہ ہونے پرآئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ جیل سپرٹنڈنٹ کراچی قاضی نذیر کو آئندہ سماعت پر ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :