سندھ ہائی کورٹ،نثار مورائی کی غیر قانونی حراست سے متعلق درخواست کی ان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی

پیر 9 مئی 2016 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیئرمیں فشر میں کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کی غیر قانونی حراست سے متعلق درخواست کی ان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورت میں نثار مورائی کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ نثار مورائی کو 10مارچ کو حراست میں لیا گیا لیکن 16مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جو کہ قانوناً جرم ہے لہٰذا رینجرز کی جانب سے 5 کروڑ روپے ہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں پیرکودورکنی بنچ نے کی۔ سماعت نثار مورائی کے وکیل رشید اے رضوی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی-

متعلقہ عنوان :