سندھ ہائیکورٹ، سابق چیئرمین اسٹیل مل سمیت دیگرملزمان کی اربوں روپے کرپشن کیس میں ضمانت میں17مئی تک توسیع

پیر 9 مئی 2016 15:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین اسٹیل مل سمیت دیگرملزمان کی اربوں روپے کرپشن کیس میں ضمانت میں17مئی تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے پیرکوسابق چیئرمین اسٹل مل معین آفتاب سمیت دیگرملزمان کی ضمانت سے متعلق سماعت کی ۔ سماعت کے دوران نیب نے عدالت کو بتایا سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب سمیت 54 ملزمان نے 2008 سے 2009کے دوران ڈیلرزکوفائدہ پہنچانے کے لئے سستے داموں مصنوعات فروخت کیں، جس سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی 17 مئی ضمانت میں توسیع کردی ہے-