دبئی:الشندغہ کو ریڈور پر کام جلد شروع ہو جائے گا: آر ٹی اے

پیر 9 مئی 2016 15:07

دبئی:الشندغہ کو ریڈور پر کام جلد شروع ہو جائے گا: آر ٹی اے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : روڈز اینڈ ٹرانسپو رٹ اتھارٹی کے مطابق الشندغہ کوریڈور پر کا م جلد شروع ہو جائے گا۔ لیکن ابھی تک اسکو شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں ہُوا۔ تفصیلات کے مطابق ا لشندغہ پروجیکٹ میں ایک نئے پل کی تعمیر،جو کے ُبر دبئی کو دِیرہ سے ملائے گا۔ اور یہ دبئی گیٹ وے کا کام بھی سر انجام دے گا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ پانی کے نیچے ایک عدد سر نگ بنائی جائے گی، 10کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے جو کے 12 لین پر مشتمل ہو گی۔

متعدد انٹرچینچ، اسکے علاوہ متعدد نئی سڑکیں بھی اس کوریڈور کا حصہ ہو نگی۔ الشندغہ دبئی کا ایک تاریخی علاقہ ہے ۔ آر ٹی اے کے ترجمان الطیار نے کہا ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران شہریوں کی آسانی کے لیئے ٹریفک کے متبادل راسطے متعین کر دیئے جائیں گے ، تا کہ شہری کسی بھی مشکل کا شکار نہ ہوں۔

دبئی:الشندغہ کو ریڈور پر کام جلد شروع ہو جائے گا: آر ٹی اے

متعلقہ عنوان :