خیرپور،امن وامان کی بگڑی ہوئی صورتحال 14تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل

پیر 9 مئی 2016 14:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) امن وامان کی بگڑی ہوئی صورتحال 14تھانوں کے ایس ایچ او تبدیل کسی بھی تھانے کی حد میں جرم ہوایس ایچ اوذمہ دار ہوگاایس ایس پی خیرپور پیرمحمدشاہ نے کنگری گمبٹ اورکچے میں امن وامان کی صورتحال خراب دیکھتے ہوئے 14تھانوں میں تعینات جونیئرآفیسران کوہٹا کرسینئرآفیسران کومقررکیاگیا ہے انسپکٹر غلام معین الدین کوایس ایچ او سوارھ ،انسپکٹر مختیار علی مزاری کواکری،انسپکٹر منٹھار علی کوپریالو انسپکٹر عین الحق راجپوت کوصادق کلہوڑو،ہدایت عباس کووارڈ ماچھیوں،شفیع اللہ کواحمدپور،ایس آئی پی عباس کوفیض محمدناریجو،ایس آئی پی غلام قادرجتوئی کوٹھری میرواہ انسپکٹر پیرعلی شاہ کومقررکیا ہے ایس ایس پی پیرمحمدشاہ نے کہا کہ جرائم پرقابوپاناانکی اولین کوشش رہی ہے اب کسی بھی تھانے میں واردات ہوگی اس کاذمہ دار وہاں کاایس ایچ او ہوگا غفلت نہیں ہونے دی جائے گی۔