سٹی اسپتال خیرپورکے ایک وارڈ کی چھت ناکارہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے

پیر 9 مئی 2016 14:24

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) سٹی اسپتال خیرپورکے ایک وارڈ کی چھت ناکارہ کسی بھی وقت گرسکتی ہے،تفصیل کے مطابق سٹی اسپتال خیرپور کاایک وارڈ چھت کی خراب صورتحال کے باعث اس کے مریضوں کووارڈ سے نکال کر باہربرآمدے میں ڈال دیاگیا ہے اس سلسلے میں بتایاجاتا ہے کہ خراب صورتحال ہونے والے وارڈ کی چھت پراسپتال کوپانی فراہم کرنے والی پانی کی ٹنکی کی تعمیر اورپانی کے دباؤکے باعث ٹنکی کے نیچے واقع وارڈ کی چھت ناکارہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کوبرآمدے میں ڈالا گیا ہے شہریوں،سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی ٹنکی کودوسری جگہ تعمیر کرکے وارڈ کی چھت کی مرمت فوری طورپرکرائی جائے تاکہ شدیدگرمی میں مریضوں کوبرآمدے کے بجائے وارڈ میں نتقل کیاجائے