Live Updates

پی کے 8 میں عمران خان کا جلسہ قبل از وقت دھاندلی ہے، الیکشن کمیشن روکے، عوامی نیشنل پارٹی

پیر 9 مئی 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ پی کے 8 میں عمران خان کا جلسہ قبل از وقت دھاندلی ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کو پی کے 8 میں جلسے سے روکے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا کہ3بعد ضمنی انتخاب ہے، حکومتی پارٹی کیسے جلسہ کر سکتی ہے، ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے،ضمنی انتخابات کے موقع پر پی کے 8 میں سرکاری وسائل بے دریغ استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 8 میں عمران خان کا جلسہ قبل از وقت دھاندلی ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کو پی کے 8 میں جلسے سے روکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات