اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی سی بی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف درخواست خارج کردی

پیر 9 مئی 2016 14:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف درخواست خارج کردی،درخواست گزار احمد نواز نے نجم سیٹھی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے نجم سیٹھی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار احمد نواز نے نجم سیٹھی کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی،جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست واپس لئے جانے کی بنیاد پر خارج کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بھی نجم سیٹھی کے خلاف درخواست واپس لے لی تھی