Live Updates

الیکشن کمیشن کا پی کے 8 میں ضمنی انتخابات سے قبل عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کے جلسوں کا نوٹس

پیر 9 مئی 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پی کے 8پشاور میں ضمنی انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے جلسوں کا نوٹس لے لیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے پولیس اور ڈی سی کو ہدایات جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی کے8پشاور میں ضمنی انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے جلسوں کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل جلسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے پولیس اور ڈی سی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات