ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی مشاورتی اجلاس کے حوالے سے خبروں کی تردید

پیر 9 مئی 2016 14:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے مشاورتی اجلاس کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی مشاورتی اجلاس نہیں ہورہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو میڈیاپر خبر نشر ہوئی کہ وزیراعظم ہاؤس میں حکومت کا مشاورتی اجلاس ہو رہا ہے، جس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں کوئی مشاورتی اجلاس نہیں ہورہا، مشاورتی اجلاس کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :