پاکستان امریکی ڈاکٹرز ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ‘ جلیل عباس جیلانی کی اپیل

پیر 9 مئی 2016 13:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباسی جیلانی نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

وہ فلوریڈا میں سپریم کنونشن آف ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ (اے پی پی این اے) سے خطاب کررہے تھے انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کے رشتہ کو مضبوط بنانے میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور حکومت پاکستان کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کو دی جانے والی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سفارتخانہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے تیسرے سالانہ کنونشن سی پی اے سی 2016ء کی میزبانی کرے گا۔ پاکستانی سفیر نے اے پی پی این اے کنونشن کے شرکاء کے ساتھ ملاقات بھی کی اور انہیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔