پانامہ لیکس ، جماعت اسلامی نے کراچی تا خیبر ٹرین مارچ کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 13:50

پانامہ لیکس ، جماعت اسلامی نے کراچی تا خیبر ٹرین مارچ کا فیصلہ کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی نے پانامہ پیپرز پر کراچی تا خیبر ٹرین مارچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین مارچ رواں ماہ ہو گا۔ جس میں ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر اجتماع سے خطاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ٹرین مارچ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :