ٹنڈو جام کے قریب مال گاڑی میں دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 13:43

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : ٹنڈو جام کے قریب مال گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مال گاڑی کے 9 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے بتایا کہ مال گاڑی میں دھماکہ گاڑی کے ڈبوں میں کوئلوں میں گیس بھر جانے سے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ٹریک متاثر ہونے کے سبب ڈاؤن ٹریک پر آمدو رفت متاثر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :