دبئی: اماراتی شخص نے چند کھجوروں اور عربی کافی کے بدلے اپنی بیٹیوں کا رشتہ طہ کر دیا

پیر 9 مئی 2016 13:42

دبئی: اماراتی شخص نے چند کھجوروں اور عربی کافی کے بدلے اپنی بیٹیوں کا ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) :ایک اماراتی شخص نے اپنی بیٹیوں کے ہو نے والے شوہروں سے جہیز میں چند کھجوروں اور عربی کافی کا تقاضا کر دیا۔ ایک اندازے کے مطابق عرب ممالک میں شادی کے لیئے دولہا کو ہزاروں درہم لڑکی کے والدین کو دینا پڑتے ہیں ، لیکن ایک اماراتی شخص نے اپنی چھ بیٹیوں کا رشتہ طہ کرتے ہوئے اپنے ہو نے والے دامادوں سے صرف چند کھجوروں اور عربی کافی کا تقاضا کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے اس فیصلے کو سراہا گیا۔ مختلف لو گوں نے اس اماراتی شخص کے جذبے کی داد دی اور کہا کہ اس کی طرف سے شادی کے بے بہا اخراجات جس کی وجہ سے دولہا کو بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کم کرنے میں مدد دی گئی۔ عا م طور پر عرب میں شادی کے لیئے ہزاروں درہم درکا ر ہوتے ہیں ۔ جن میں دولہن کو ادا کی جانے والی رقم سب سے زیادہ ہوتی ۔ ایک اندازے کے مطابق 2012میں تقریباََ 82,00 ڈالر کے حساب سے ایک شادی پر خرچ آیا۔

متعلقہ عنوان :