سپریم کورٹ کا پی پی 240 ڈی جی خان میں دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم

پیر 9 مئی 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ‘ حلقے سے شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے کامیابی حاصل کی تھی جنہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دے دیا تھا ‘ شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تاہم سپریم کورٹ نے بھی دائر کی جانیوالی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے مسلم لیگ (ن )کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی -

متعلقہ عنوان :