چند عناصر سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی دیکھی نہیں جارہی ‘ تصدیق ملک

پیر 9 مئی 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں وہ اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ‘حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں اپوزیشن کے تمام مطالبات شامل کر کے پانامہ پیپرز کی شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا اعلان کیا جس کی سربراہی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیات کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہوگا جو ان تمام لوگوں کی تحقیقات کرے گا جن کے نام پاناما پیپرز میں شامل ہیں،جن لوگوں کے نام پاناما پیپرز میں آئے ہیں وہ اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم معاملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ‘انہوں نے کہا کہ چند عناصر سے پاکستان کی یہ ترقی و خوشحالی دیکھی نہیں جارہی اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں ترقی و خوشحالی کا عمل شروع ہوتا ہے یہ عناصر اس عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :