شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پرتحریک التواء کار جمع کرادی
پیر 9 مئی 2016 13:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک التوائیکار جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیاکہ معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملہ پر بحث کرائی جائے۔
(جاری ہے)
میڈیار پورٹ کے مطابق پاناما لیکس کی دوسری قسط نے پاناما سکینڈل مزید اہمیت کا حامل ہو گیا ‘پاناما لیکس میں اہم سیاسی شخصیا ت اور ان کے دوستو ں کے نام سامنے آنے سے ایک طوفان کھڑا ہوگیا اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشیدنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہاگیا کہ پاناما لیکس میں مزید 400افراد کے نام آئے ہیں یہ اہم قومی معاملہ ہے جس سے جمہوریت کو شدید خطرہ ہے،خطرہ ہے کہ کہیں شخصیات کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچے۔
علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت بچانی ہے تو پاناما لیکس کا غیر جانبدارانہ احتساب کرایا جائے ۔انہوں نے کہا پاناما میں جن لوگوں کے نام آئے وہ قومی مجرم ہیں،بیرون ملک پیسہ بھجوانے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف ہی جمہوریت بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے متفقہ ٹی اوآرز بنائے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.