حکومت نے طویل مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے ،ڈاکٹروں نے 11مئی کو احتجاج کی کال واپس لے لی

پیر 9 مئی 2016 13:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے طویل مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے جس پر ینگ ڈاکٹروں نے 11 مئی کو اعلان کردہ احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کے درمیان کئی گھنٹوں پر محیط طویل مذاکرات ہوئے جس میں دونوں طرف سے اپنا اپنا موقف پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے ۔ حکومت اور ڈاکٹر تنظیم کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد گریڈ 17اور 18کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10ہزار روپے اور گریڈ 19اور 20کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔

متعلقہ عنوان :